24 مارچ 2014 - 19:30
عرب لیگ سربراہی اجلاس میں قطر سے قطع تعلق

کویت میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین جیسے ممالک نے فیصلہ کیا ہے کہ قطر کے ساتھ دوستی کے تمام دروازوں کو بند رکھیں۔

ابنا: العالم کی رپورٹ کے مطابق عرب لیگ اور 25 واں سربراہی اجلاس آج سے کویت میں شروع ہوگیا ہے۔ادھر اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور بحرین نے باہمی طور پر قطر کے ساتھ آشتی کے موضوع کو فی الحال التواء میں ڈال دیا ہے۔ اس درمیان تینوں ممالک نے عرب لیگ کے سربراہی اجلاس میں اپنی شراکت کی سطح کو بھی کم کردیا اور ان ملکوں کے سرابراہان اس اجلاس میں شرکت نہیں کررہے ہیں۔ "صوت المنامہ" ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ بحرین کے وزیر خارجہ "خالد بن احمد آل خلیفہ" نے تاکید کی ہے کہ اس اجلاس میں قطر کے ساتھ دوستی بعید نظر آتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲